ڈالر کی قیمت میں بڑے اضافے پر عمران خان بھی میدان میں آ گئے

قوم سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کے ٹولے کو مسلط کرنے کی قیمت ادا کررہی ہے۔ عمران خان

               
March 2, 2023 · اہم خبریں, قومی
ڈاکٹر رضوان کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا، فائل فوٹو

ڈاکٹر رضوان کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا، فائل فوٹو

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ قوم سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کے ٹولے کو مسلط کرنے کی قیمت ادا کررہی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ حکومت تبدیلی کی سازش کے ذریعے سابق آرمی چیف نے مجرموں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کیا۔ قوم اس کی بھاری قیمت ادا کررہی ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت کے دوران روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ آئی اور روپے کی قدر 62 فیصد کم ہوئی جس کے نتیجے میں عوامی قرضوں میں 14.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اور 31.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔