محمد خان بھٹی کو گوجرانوالہ لے کر جا رہے ہیں۔،فائل فوٹو
محمد خان بھٹی کو گوجرانوالہ لے کر جا رہے ہیں۔،فائل فوٹو

پرویزالٰہی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کوئٹہ سے گرفتار

کوئٹہ: اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کوکوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر نے سابق وزیراعلیٰ  پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کردی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ محمدخان بھٹی بلوچستان میں سرحدعبورکرکے فرار ہوتے ہوئے  پکڑے گئے، وہ اس وقت کوئٹہ پولیس کی تحویل میں ہیں۔

سہیل ظفر کا کہنا ہےکہ محمدخان بھٹی کوپنجاب واپس لانے کے لیے اینٹی کرپشن کی چار رکنی ٹیم تشکیل دیدی ،انہیں راہدری ریمانڈ کیلیے عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد لاہور لایا جائے گا۔