بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نےپاکستان میں معاشی بحران کی وجہ ترقی یافتہ ملکوں کی سخت معاشی پالیسیوں کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مالیاتی ادارے اور قرض دینے والے ممالک پاکستان کی معاشی صورتحال میں مدد کریں
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ چند ترقی یافتہ ملکوں کی سخت پرست پالیساں پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں کی مالی مشکلات کا باعث ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں سب کو متفقہ کوشش اور تعمیری کردار ادا کرنا چا ہیے۔
ترجمان نے کہا کہ چین سمجھتا ہے گھانا بھی مالی مشکلات کا شکار ہے۔ چین کے مالی ادارے گھانا کا قرض سیٹل کرنے کیلئے بات چیت کر رہے ہیں، چین کثیر الجہتی اداروں اور کمرشل قرض دینے والوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ان کوششوں میں حصہ دار بنیں۔