کراچی (امت نیوز) معروف عالمی دین مفتی منیب الرحمن کے چچازاد بھائی مولانا قاضی عبدالمجیدکا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔
مفتیِ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کے چچازاد بھائی مولانا قاضی عبدالمجید کافی عرصہ علیل رہنے کے بعد آج صبح انتقال کرگئے ، مرحوم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے ۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ بروز اتوار بعد نمازِ ظہر جامع مسجد معصوم شاہ ، الفریڈ اسٹریٹ ، گارڈن ویسٹ میں اداکی جائے گی ، نمازِ جنازہ مفتی منیب الرحمن پڑھائیں گے۔