کراچی میں 6کروڑ کی ڈکیتی کے 3ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ بلڈر سے 6 کروڑ روپےلوٹنے والے اس کے اپنے ملازم نکلے۔پولیس نے کیس 90 گھنٹے میں حل کرلیا

ایس ایس پی ایسٹ زبیرنذیر شیخ کے مطابق کروڑوں کی چوری میں گھر کا بھیدی ملوث تھا۔ بلڈر راحیل کے ڈرائیور کی انفارمیشن پر ڈکیتی کی گئی

انہوں نے بتایا کہ مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار 3 ملزمان کے قبضے سے 3کروڑ 10 لاکھ روپے کی خطیر رقم برآمد کرلی گئی

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایاکہ ملزمان نے ڈکیتی کے بعد آپس میں رقم تقسیم کرلی تھی، کراچی میں تین مقامات پر چھاپے مارے گئے۔حیدر آباد میں دو جگہوں پر چھاپے مارے