رمضان کے آغاز سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

کراچی میں اگلے تین سے چار دن گرمی معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ، محکمہ موسمیات

               
March 10, 2023 · قومی

لاہور( امت نیوز) رمضان کے آغاز سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں اگلے تین سے چار دن گرمی معمول سے زیادہ ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین سے چار دن گرمی معمول سے زیادہ ہو گی البتہ 12 مارچ کے بعد بہتری آجائے گی، رمضان کے آغاز سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے آخری دنوں میں ملک بھر میں بارش ہونے جبکہ رمضان کا دوسرا اور تیسرا عشرہ نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے۔