ارشد شریف کو 24 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، فائل فوٹو
ارشد شریف کو 24 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، فائل فوٹو

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کی آج ہونے والی سماعت ملتوی

اسلام آباد(امت نیوز) سپریم کورٹ میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس کیس کی آج ہونے والی سماعت ملتوی کردی گئی۔

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر علی نقوی، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ کو ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کی سماعت آج کرنا تھی۔