عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی۔ فائل فوٹو
عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی۔ فائل فوٹو

مریم نواز سے 2اہم غیر ملکی شخصیات کی ملاقات

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے2اہم غیر ملکی شخصیات نے ملاقات کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق  سعودی  اور قطر کے شاہی خاندان کے2 افراد جاتی امرا گئے۔ ملاقات کرنے والوں میں سعودی شہزادہ فہد بن منصور عبد العزیز السعود، فہیم حامد اور ندیم حامد  شامل  ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال، قطر و سعودی عرب  کے درمیان سفارتی تعلقات سمیت دیگراہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔