آئی جی پنجاب جاں بحق پی ٹی آئی کارکن علی بلال کے گھر پہنچ گئے

لاہور ( اُمت نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پی ٹی آئی کے جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال کے گھر پہنچ گئے۔
آئی جی پنجاب نے علی بلال المعروف ظل شاہ کے والدین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی
مرحوم کے دیگر اہلخانہ سے بھی افسوس کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے علی بلال کی ہلاکت کے حوالے سے تمام حقائق مرحوم کے والد لیاقت علی کو بتائے
آئی جی پنجاب نے مرحوم کے والد کو تمام قانونی کارروائی کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔
آئی جی پنجاب نے ظل شاہ کے والد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کے بیٹے کی ہلاکت پر بہت افسوس ہے
واقعہ کی شفاف تحقیقات کروا رہے ہیں، آپ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔