کراچی سے چوری ہونے والی گاڑی اسلام آباد سے برآمد
ملزم گرفتار ۔ گاڑی کراچی میں تھانہ ایئرپورٹ کی حدود سے چرائی گئی تھی
March 11, 2023 · قومی
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) کراچی سے چوری کی جانے والی گاڑی اسلام آباد سے برآمد کر لی گئی
اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیم نے کار چور عبد الغفا ر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ گاڑی برآمد کرلی،
پولیس ترجمان کے مطابق مسروقہ گاڑی تھانہ ائیر پورٹ ضلع ملیر کر اچی کے علاقے سے چوری کی گئی تھی،گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔