سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی حکم امتناع  دینے کی درخواست مسترد کر دی، فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی حکم امتناع  دینے کی درخواست مسترد کر دی، فائل فوٹو

جسٹس مظاہرنقوی کے بیٹوں نے میاں داﺅد ایڈووکیٹ کو قانونی نوٹس بھیج دیا

لاہور: جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے بیٹوں نے میاں داﺅد ایڈووکیٹ کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس پر نوٹس بھیجا گیاہے، نوٹس میں کہاگیاہے کہ میاں داﺅد 15 دن میں معافی مانگیں اور اپنے الزامات کی تردید کریں ،میاں داﺅد نے جسٹس مظاہر نقوی کی ساکھ کو مجروح کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ میاں داؤد اپنے ہینڈلرز کی ایما پر جسٹس مظاہر اور ان کی فیملی کے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں۔

لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ساری بار جانتی ہے میاں داؤد نے کسی قانون کے ادارے میں تعلیم حاصل نہیں کی، پوری بار میں ان کی سرگرمیوں کے متعلق شکوک و شبہات پاٸے جاتے ہیں۔

نوٹس کے مطابق میاں داؤد کا ہمیشہ سے رجحان رہا ہے کہ معزز ججز اور ان کی فیملیز کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کریں۔

جسٹس مظاہر نقوی کے بیٹوں نے نوٹس میں کہا کہ قانون کی نظر میں وہ وکیل نہیں کہلاٸے جا سکتے کیونکہ وہ میڈیا پرسن بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں داؤد نے نقوی اینڈ کو کے خلاف جو مہم جوٸی شروع کر رکھی ہے اس پر انہیں جوابدہ ہونا پڑے گا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ میاں داؤد پندرہ روز میں الزامات واپس لے کر معافی مانگیں، اگر ایسا نہ ہوا تو ان کے خلاف سول اور فوجداری مقدمات داٸر کیے جاٸیں گے۔

یاد رہے کہ میاں داﺅد نے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا تھا۔