پارٹی کارکنان پُرامن رہیں، صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،فائل فوٹو
پارٹی کارکنان پُرامن رہیں، صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،فائل فوٹو

ریلی ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد پولیس نے راستے کھول دیے

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لاہور میں انتخابی ریلی کل تک ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد پولیس نے راستے کھول دیے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن بھی نعرے بازی کرتے ہوئے زمان پارک کی طرف چلے گئے۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنان پُرامن رہیں، صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، خان صاحب کل ریلی کی قیادت خود کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حکم کے مطابق آج ہم ریلی نہیں کررہے، کارکن پُرامن طریقے سے منتشر ہو رہے ہیں رات کو پھر جمع ہوں گے، ہم پرامن ہیں حکومت کو تشدد کا موقع نہیں دینا چاہتے۔