عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی۔ فائل فوٹو
عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی۔ فائل فوٹو

پولیس کے ڈر سے”تحریکیں“ منسوخ کرنے والےکو گیدڑ کہتے ہیں،مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے ڈر سے ”تحریکیں“ منسوخ کرنے والےکو گیدڑ کہتے ہیں۔

لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی شیڈول تھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ریلی کو کل تک مؤخر کرنے کے اعلان پر طنز کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس کے ڈر سے ”تحریکیں“ منسوخ کرنے والےکو گیدڑ کہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولیس کے ڈر سے ”تحریکیں“ کینسل کرنے والے اور خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جو آمر مشرف کی کھڑی کی ہر رکاوٹ توڑ کر، سامنے سے لیڈ کرتا ہے اور گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دیتا ہے اس شیر دل لیڈرکو نواز شریف کہتے ہیں۔