مقامی  افراد نے فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو کوٹلی ہسپتال منتقل کر دیا،فائل فوٹو
مقامی  افراد نے فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو کوٹلی ہسپتال منتقل کر دیا،فائل فوٹو

کوٹلی ستیاں آزاد کشمیر،مسافر کوچ کھائی میں جا گری،6 افراد جاں بحق ،34 زخمی

کوٹلی ستیاں آزاد کشمیر:ضلع باغ سے راولپنڈی آنے والی مسافر کوچ بریک فیل ہوکے باعث کوٹلی ستیاں کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں6 افراد جاں بحق ،34 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز کھرل عباسیاں باغ سے راولپنڈی آنے والی کوسٹر کوٹلی ستیاں ہائی اسکول کے پاس بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 6 افراد جاں بحق اور34 زخمی ہوگئے.

 

ریسکیو ورکرز اور مقامی  افراد نے فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو کوٹلی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی،بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضع رہے باغ سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر 6766  کوکوٹلی ستیاں کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔