الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل بھی عدالت میں موجود تھے۔فائل فوٹو
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل بھی عدالت میں موجود تھے۔فائل فوٹو

عمران خان و فواد چوہدری کے وارنٹِ گرفتاری معطل

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کے وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے۔

عدالتِ عالیہ میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز، جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل بھی عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ توہینِ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار کا معاملہ پہلے طے کیا جائے۔