اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو رعایتی پیٹرول کی فراہمی پر غور کیا کیا اور اس حوالے سے تجاویز بھی دی گئیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق غریب و متوسط طبقےکو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد اور مضافات میں رمضان کے دوران مفت آٹےکی فراہمی کی جائےگی۔
اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو رعایتی پیٹرول کی فراہمی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو رعایتی پیٹرول کی فراہمی کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، وزیرِ اعظم نے پروگرام کو حتمی شکل دے کر جلد منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ موٹر سائیکل اور رکشہ والے کمزور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، حکومت ان کو مہنگائی سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرےگی۔