اسلام آباد (امت نیوز)شام اور ترکیہ کے لیے روانہ کیا گیا امداد کا پہلا بحری جہاز شام پہنچ گیا جس پر ایک ہزار ٹن امداد موجود ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دونوں ممالک کے لیے این ڈی ایم اے نے یہ سامان 28 فروری کو یہاں سے روانہ کیا تھا، ایک ہزار ٹن امدادی سامان لے کر جانے والا یہ پہلا بحری جہاز ہے جو منزل پر پہنچا ہے۔ امدادی سامان میں کمبل، خشک راشن، دوائیں اور گرم کپڑے شامل ہیں
The ceremony was attended by Senior most Syrian Naval Command, Syrian Govt Officials incl Edu Min, Governor of Latakia, Pak Amb to Syria, Air Marshal ® Shahid Akhtar, Students & large no of locals. Attendees chanted anthems in bid to express their gratitude for Pakistani nation. pic.twitter.com/7ZPvN9AiSV
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) March 13, 2023
ترجمان کے مطابق جہاز کی استقبالیہ تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، شامی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران، پاکستانی سفیر ائیر مارشل (ر) شاہد اختر، اسکول کے بچوں اور دیگر لوگ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے، بچوں نے بینڈ کی دھن بجا کر جہاز اور عملے کا خیرمقدم کیا۔
ترجمان کے مطابق پی این ایس معاون بھی 550 ٹن لوڈ کے ساتھ 12 مارچ روانہ کیا گیا، این ڈی ایم اے کی جانب سے ایک سول بحری جہاز بھی 67 کنٹینرز کے ساتھ بھیجا جا چکا ہے۔ این ڈی ایم اے دو سول بحری جہازوں کے ذریعے مزید امداد جلد بھیجے گا۔