رمضان کا چانددیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس پشاور میں ہوگا

22مارچ کو بعد نماز عصر ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

               
March 14, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور(امت نیوز)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کو نماز عصر کے بعد اوقاف ہال پشاور میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

وزرات مذہبی امور کا کہنا ہے کہ دیگرزونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔