زمان پارک میدان جنگ:14پولیس اہلکار،3پی ٹی آئی کارکن زخمی

پولیس کے زخمی اہلکاروں میں سے 10 کا تعلق لاہور پولیس سے اور 4 کا اسلام آباد پولیس سے ہے،پی ٹی آئی کے کچھ کارکن زیرحراست

               
March 14, 2023 · قومی

لاہور(امت نیوز)زمان پارک میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے موقع پر پولیس اور پی ٹی کارکنوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری سمیت14 پولیس اہلکار اور پی ٹی آئی کے 3 کارکن زخمی ہوگئے
پولیس کے زخمی اہلکاروں میں سے 10 کا تعلق لاہور پولیس سے اور 4 کا اسلام آباد پولیس سے ہے۔
پولیس کی جانب سے کچھ کارکنوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
زمان پارک میں وقفے وقفے سے آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھراؤ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری سمیت 14 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کی بکتربندگاڑی بھی زمان پارک پر موجود ہے، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری بھی عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں موجود تھے جو پتھراؤ میں زخمی ہوئے۔