نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایک روسی لڑاکا طیارہ امریکی ڈرون سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں بغیر پائلٹ کا امریکی طیارہ بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہو گیا۔
یہ واقعہ یوکرین کی جنگ پر روس اور امریکہ کے درمیان براہ راست تصادم کے بڑھتے ہوئے خطرے کو اجاگر کرتا ہے۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ ڈرون بین الاقوامی فضائی حدود میں معمول کے مشن پر تھا کہ دو روسی طیاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔