پشاور(امت نیوز) خیبرپختونخوا کے شہر بالا کوٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔
بدھ کی صبح 7 بج کر 15 منٹ پر آنے والا زلزلے کا مرکزبالا کوٹ کے شمال مشرق میں 59 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔ زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔