عمران کی گرفتاری مشکل نہیں،صبر سےکام لے رہے ہیں، خواجہ آصف
اگر یہ عزت آبرو والا شخص ہو تو جرات کرے اور گرفتاری دے،وزیردفاع
March 15, 2023 · قومی
آرٹیکل 6 ان پرلگتا ہے جو آئین شکنی کرتے ہیں، فائل فوٹو
اسلام آباد (امت نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری مشکل نہیں، پولیس صبر سے کام لے رہی کہ جانی نقصان نہ ہو۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر زمان پارک میں کشیدگی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پولیس صبر سے کام لے رہی کہ جانی نقصان نہ ہو، ورنہ عمران خان کی گرفتاری مشکل نہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ جانی نقصان ہو تاکہ سیاست کرے، اگر یہ عزت آبرو والا شخص ہو تو جرات کرے اور گرفتاری دے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان ہمت اور دلیری نواز شریف سے ادھار مانگ لے، جو لندن سے گرفتار دینے آگیا تھا۔