زمان پارک:ٹرانسفارمرمیں پیٹرول بم کادھماکا،پی ٹی آئی کے 10کارکن گرفتار
پارک کے باہر پیٹرول بم پھینکے جانے سے گاڑی میں بھی آگ لگ گئی
March 15, 2023 · قومی
لاہور(امت نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کی کوششیں آج صبح سے ایک بار پھر جاری ہیں۔لاہور کے زمان پارک کے قریب ٹرانسفارمر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، ٹرانسفارمر مبینہ طور پر پیٹرول بم پھینکے جانے سے پھٹا ہے۔
زمان پارک کے باہر پیٹرول بم پھینکے جانے سے گاڑی میں بھی آگ لگ گئی۔
دوسری جانب پولیس نے زمان پارک کے باہر سے پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کو گرفتار کر لیا جس کے بعد پولیس ان گرفتار کارکنوں کو قیدی وین میں ڈال کر لے گئی۔