اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان انسانی مورچے میں چھپا بیٹھا ہے ، نہتے پولیس اہلکاروں پر تحریک انصاف کے کارکنان حملہ آور ہیں۔
ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت کا عمران خان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان فارن فنڈنگ ، توشہ خانہ اور جج دھمکی کیس میں مطلوب ہے، عمران خان کے خلاف توہین جج کا کیس ہے جس پر وارنٹ جاری ہوئے۔ عدالتی حکم پر عمل درآمد کیلیے 65 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے کیسز پر جواب دینا ہو گا، سیاسی لیڈر چھپتا نہیں، سینہ تان کر گرفتاری دیتا ہے۔ عمران خان کی سیاسی موت ہو چکی ہے۔ ٹیریان کے والد نہیں ہو تو انکار کر دو، ہو تو جواب دو۔ حکومت کو عمران خان کو گرفتار کرنا ہوتا تو ریاستی مشینری موجود تھی۔ عدالتی حکم ہے عمران خان کو گرفتار کیا جائے ، وہ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔