پاکستان کئی شعبوں میں  امریکا کا اتحادی ہے ۔فائل فوٹو
پاکستان کئی شعبوں میں  امریکا کا اتحادی ہے ۔فائل فوٹو

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے استعفیٰ دیدیا

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے استعفیٰ دے دیا ۔ نیڈ پرائس اب محکمہ خارجہ میں ہی ایک نئی ذمہ داری نبھائیں گے اور براہ راست امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ماتحت کام کریں گے۔

نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ میں مستعفی ہوگیا ہوں تاہم 17 مارچ تک ’’ٹیلی فونک‘‘ بریفنگ دیتا رہوں گا البتہ آج یہ میری آخری ’’آن کیمرہ‘‘ بریفنگ ہوگی ۔میری پہلی بریفنگ 2 فروری 2021 کو ہوئی تھی۔

مستعفی ترجمان نیڈ پرائس نے سابق صدر اوباما کے دور میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کونسل میں بھی ترجمان کے طور پر خدمات انجام دیں تھیں۔

نیڈ پرائس نے روزانہ آن کیمرہ پریس بریفنگ بحال کی تھی جس پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ناراض ہوگئے تھے اور آن کیمرہ پریس بریفنگ روک دی تھی جسے امریکہ کی نئی حکومت نے بحال کردیا