اسلام آباد(امت نیوز)سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت 17 مارچ کو دن سوا گیارہ بجے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں لارجر بنچ کرے گا۔
سماعت کے حوالے سے جے آئی ٹی ارکان، ایف آئی اے اور آئی بی سربراہان کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ سیکرٹری داخلہ، خارجہ اور اطلاعات، شہید ارشد شریف کے اہلخانہ کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
جے آئی ٹی نے گزشتہ ہفتے اپنی تیسری پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی