زمان پارک کی سیکیورٹی کیلئے گلگت بلتستان کی پولیس نہیں،فتح اللہ

اسلام آباد (امت نیوز) گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے زمان پارک لاہور میں عمران خان کی سیکیورٹی کےلیے گلگت بلتستان پولیس کی موجودگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان زمان پارک میں موجود ہیں، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور 3 وزراء کے ساتھ ان کی اپنی سکیورٹی ہے
انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنا اداروں کا احترام کرتے ہیں تاریخ میں شاید کسی نے کیا ہو، رانا ثناءاللہ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں لیکن کونسی فورس گئی ، یہ لوگ خود سپریم کورٹ کے احکامات ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔یہ لوگ انارکی جیسے حالات پیدا کر کے الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں،
وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید علی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ساتھ ظلم اس لیے کیا جا رہا ہے کہ وہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، گلگت میں لوگوں کو کھانے کیلئے آٹا نہیں مل رہا، اس بات کا تاثر دیا گیا کہ گلگت بلتستان کی پولیس نے پنجاب پولیس پر بندوقیں تان لیں