اسلام آباد(امت نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جانب سے تمام پیشگی شرائط پر عمل درآمد کے بعد ایک اور شرط عائد کردی
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ 30 جون تک فنانسنگ کرنے والے ملکوں کی تحریری یقین دہانی فراہم کی جائے۔
آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی تحریری یقین دہانی فراہم کی جائے۔
پاکستانی حکومت تینوں ممالک سے تحریری یقین دہانی حاصل کرنے کیلئے متحرک ہوگئی ہے اور وزارت خزانہ کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کا دفتر بھی سرگرم ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام جلد تحریری یقین دہانیاں حاصل کرنے کیلئے پرُامید ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی آخری شرط کمرشل بینکوں سےبراہ راست قرض نہ لینےکی تھی جس سے پاکستان نے اتفاق کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف حکام ترمیم شدہ ایم ای ایف پی پربھی مذاکرات مکمل کرچکے ہیں اور پاکستان چاہتا ہے موسم بہار میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری ہوجائے۔