جماعت اسلامی آج شاہراہ فیصل سمیت 10اہم شاہراؤں پر دھرنےدے گی
الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کراچی میں بلدیاتی انتخابی عمل کو مکمل نہ کر نے پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
کراچی (اُمت نیوز)الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کراچی میں بلدیاتی انتخابی عمل کو مکمل نہ کر نے،
ملتوی شدہ 11نشستوں پر انتخابی شیڈول کے تاحال اعلان نہ کرنے اور مکمل نتائج میں مسلسل تاخیر کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت جمعہ 17مارچ کو شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ سمیت شہر کی10 اہم شاہراؤں پر احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔
دھرنوں سے امراء اضلاع ودیگر ذمہ داران بھی خطاب کریں گے۔ دھرنے پاو ر ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی،ڈی سی آفس کورنگی ڈھائی نمبر،ڈی سی آفس قائد آباد،شیر شاہ سوری روڈ حیدری مارکیٹ،واٹر پمپ چورنگی فیڈرل بی ایریا،ڈی سی آفس ساؤتھ گل پلازہ ایم اے جناح روڈ،شاہراہ اورنگی پونے 5 نمبر، جوہر موڑ گلستان ِ جوہراور ضلع قائدین سمیت دیگر مقامات پر دیئے جائیں گے۔