کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کا مقدمہ لڑنا میرے لئے قابل فخر لمحات تھے
اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی بیداری کی اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کو نفرت اور تعصب کا سامنا ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاوشوں سے گزشتہ روز پوری دنیا نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منا یا ۔، ہر سال 16 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منایا جائے گا۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے میں نے اقوام متحدہ میں پوری دنیا کو اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی
اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی بیداری کی کاوشیں جاری رکھوں گا۔