راولپنڈی(اسٹاف رپورٹر)راولپنڈی میں آٹا سیل پوائنٹ لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے- ڈاکوﺅں نے مزید دو سیل پوائنٹ لوٹ لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس کو سلیم رفیق نے بتایا کہ بہاری کالونی میں سرکاری آٹاسیل کررہاتھا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان آئے اور آٹے کی سیل نقدی 109512روپے چھین کرفرارہوگئے-
عثمان اشرف نے بھی تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کرواتے ہونے بتایاکہ جہازگراونڈ کے پاس سرکاری آٹاسیل کررہا تھا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان آئے اور اسلحہ کے زور پر ہم سے آٹے کی سیل نقدی 223600روپے چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔