مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،فائل فوٹو
مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،فائل فوٹو

خاتون جج دھمکی کیس ،عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ  گرفتاری معطل کر دیے گئے،ملزم عمران کان کو20مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں توسیع کردی، عدالت نے 20 مارچ تک عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

اس سے قبل خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت کیلیے عمران خان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے، عدالتی عملے نے سماعت اڑھائی بجے شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔