اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شرعی عدالت کے سود کے فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں خارج کردیں،چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کیں ۔
سپریم کورٹ میں دوران سماعت وکیل سلمان اکرم راجہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی طرف سے پیش ہوئے ،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ مجھے ہدایات ہیں، سود خاتمہ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں واپس لی جائیں ،اپیلوں کی واپسی کیلیے متفرق درخواستیں دائر کی ہیں ۔
چیف جسٹس عمر عطابندیال نے اپیلیں واپس لینے کی متفرق درخواستیں منظور کرلیں ،چیف جسٹس پاکستان نے چیمبر میں متفرق درخواستوں پر سماعت کی ۔