اسلام آباد: سپریم کورٹ نے صدر عارف علوی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی ۔
سپریم کورٹ میں صدر عارف علوی کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی۔
درخواست شہری ظہور مہدی کی جانب سے دائر کی گئی تھی،درخواست میں صدر عارف علوی کو 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی درخواست کی گئی تھی،سپریم کورٹ نے شہری کی درخواست خارج کردی ۔