لاہور(امت نیوز)پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سےکاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے
پنجاب اسمبلی تحلیل کئے جانے کے بعد صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔لاہور میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر، محمود الرشید سمیت دیگر رہنمائوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔
تحریک انصاف کے امیدواروں کے لیے پی پی ایک سو ساٹھ فیورٹ قراردیا گیا ہے۔ حماد اظہر سمیت20 سے زائد امیدواروں نے پی پی ایک سو ساٹھ کے کاغذات جمع کرائےہیں۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے سمیع خان، سید حسنات ،غزالی سلیم بٹ ، ماجد ظہور جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے حماز اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد ، ڈاکٹر مراد راس ،عاطف چوہدری اور جماعت اسلامی کے سلمان بلوچ اور پیپلز پارٹی سے لاہورکےصدر اسلم گل نے کاغذات جمع کرائے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ثمینہ گھرکی کے بیٹے سفیان گھرکی نے پی پی 153سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے