زمان پارک:حملہ آور700 کارکنوں کی شناخت کرلی گئی

لاہور(امت نیوز)زمان پارک میں پولیس پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کا عمل تیز کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق موبائل، کیمروں، سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے۔ شناخت ہونے پر مقدمات میں نامزدگی کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 700 کارکنوں کے چہروں کی واضح تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں۔ تصاویر مزید شناخت، کوائف کیلئے نادرا کو بھجوائی جائیں گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل شناخت کے بعد 4 مقدمات میں ملزمان کو نامزد کیا جائے گا۔
زمان پارک کے باہر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔
پولیس نے 17 کارکنوں کو تھانہ گڑھی شاہو، 7 کو قلعہ گجرسنگھ منتقل کیا جبکہ 20 کارکن بادامی باغ تھانے میں بند ہیں۔
گرفتار کارکنوں کا تعلق لاہور، آزاد کشمیر، وہاڑی، احمدآباد اور شیخوپورہ سے ہے۔