سوات(بیورورپورٹ) سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقے اشاربنڑ میں امن کمیٹی کے سابق رکن شمس العارفین قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شمس العارفین نماز عشاء کے بعد گھر جارہے تھے کہ تاک لگائے نامعلوم ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ بازو پرلگ کر زخمی ہوگئے ۔جنہیں فوری طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔