اسلام آباد(امت نیوز)اسلام آباد پولیس نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کے گھر سے دوران آپریشن 16 رائفلیں برآمد ابتدائی طور پہ سرکاری اسلحہ معلوم ہورہا ہے ، پٹرول بم بنانے والی بوتلیں بھی قبضہ میں لے لیں۔دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ پولیس اچانک زمان پارک نہیں پہنچی، عامر میر کا کہنا تھا کہ زمان پارک پیش قدمی سے پہلے ایس ایس پی نے پی ٹی آئی قیادت کو بتادیا تھا، طے پاگیا تھا کہ جو پر تشدد واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔
نگران وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ عمرا ن خان کے گھر کے اندر سے فائرنگ ہوئی،عمرا ن خان کے گھر سے پیٹرول بم بھی پھینکے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات پر کافی حد تک قابو پالیا گیاہے، صورتحال خراب نہیں ہوگی،گھنٹے میں آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔
زمان پارک کو نوگو ایریا بنایا گیا تھا اسے ختم کیا گیا،پنجاب کے کسی علاقے کو نو گو ایریا نہیں بننے دیا جائے گا،زمان پارک کے اطراف میں ریت کی بوریوں سمیت سب کچھ ہٹایا گیا۔