کے الیکٹرک نے بجلی مزید مہنگی کرنے کیلئے درخواست دیدی

کراچی(امت نیوز)شہر قائد کے باسی ہوجائیں مہنگائی کے ایک اور جھٹکے لیے تیار۔ کے الیکٹرک نے بجلی مزید مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی

کے الیکٹرک کی نیپرا میں جمع کرائی جانےوالی درخواست میں بجلی فی یونٹ ایک روپے 66پیسے مہنگی کرنے کا کہا گیا ہے

درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، نیپرا 30 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی

کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کی درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 2 ارب روپے سے زیادہ کا اضافی بوجھ آئے گا۔

اس سے قبل 10 مارچ کو نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی اور کہا گیا تھا کہ جنوری کے لیے منظور کیا گیا اضافہ مارچ کے بل میں وصول کیا جائے گا۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ قیمت میں یہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جسے کراچی کے بجلی صارفین سے مارچ کے بل میں وصول کیا جائے گا۔