کراچی(امت نیوز)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں لوٹ مار کرتے ہوئے پکڑا گیا ملزم بلدیاتی امیدوار نکلا۔ ملزم نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ ڈاکو نے کونسلر کی نشست پر یو سی 6 وارڈ نمبر 4 سے انتخابات میں حصہ لیا اور305 ووٹ بھی حاصل کیے تھے، وہ الیکشن سے قبل بھی وارداتیں کرتا رہا ہے۔
ملزم نے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل چھیننے، میڈیسن کمپنی کی وین لوٹنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم آج شام بھی واردات کر رہا تھا کہ شہریوں نے پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لیاگیا، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا،