18 سال سے زائد عمر کے ہر شخص کو مفت آٹا لینے کا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
18 سال سے زائد عمر کے ہر شخص کو مفت آٹا لینے کا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

آٹے کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج، شہری پر پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل

پشاور پولیس کا اہلکار شہری کے بال پکڑ کرزدوکوب کرتا رہا-وائرل ویڈیو میں ایس ایچ او فقیر آباد بھی موجود-تشدد نہیں کیا وین پر بٹھا رہے تھے-وارث

 

پشاور(بیورورپورٹ)پشاور میں مفت آٹےکی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری پر پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق واقعہ دلزاک روڈ پرپیش آیا جہاں مفت آٹےکی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری پر پولیس اہلکار نے تشدد کیا۔

 

ویڈیو میں پولیس اہلکار کو شہری کو زبردستی گاڑی میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس اہلکار کو شہری کو سر کے بالوں سے پکڑتے اور زدوکوب کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں ایس ایچ او فقیرآباد وارث خان بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔اس حوالے سے ایس ایچ او کا کہنا ہےکہ سرکاری آٹا نہ ملنے پر لوگ دلزاک روڈ پر احتجاج کر رہے تھے، شہریوں نے روڈ ٹریفک کے لیے بندکیا اور مزاحمت کی جس پرکچھ شہریوں کو موقع پر گرفتار کیا، اہلکار نے شہری پر تشدد نہیں کیا بلکہ پولیس وین میں بٹھانے کی کوشش کی تھی۔