کراچی (اسٹاف رپورٹر)بوٹ بیسن پولیس نے اہلیہ پر تشدد اور گنجا کرنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، ملز م کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے فرازنہ زوجہ سعید کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 230/23بجرم دفعات 337/337A/504/506درج کرلیا جنھوں نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ میں کرائے کے مکان نمبر گلی نمبر 21 شاہ رسول کالونی کی رہائشی ہوں اور میں بنگلوں پر صفائی سھترائی کا کام کرتی ہوں میرا شوہر سعید جو کہ ڈالمن مال میں کام کرتا ہے میرا شوہر مجھے آئے روز مار پیٹ اور جھگڑا فساد کر تا رہتا ہے میرے 5 بچے ہیں.
کل مورخہ24/04/2023 کو میں گھر پر موجود تھی کہ قریب 11 بچے کا وقت تھامیر اشوہر رات کی ڈیوٹی کر کے واپس گھر آیا میں نے کہا چھوٹی بیٹی کے بال بڑے ہو گئے ہیں اسے ہئیر ڈریسر کی دکان پر لے جاکر بال کٹوا کر لے آؤ۔اسی بات پر میراشوہر مشتعل ہو گیا مجھے گالی گلوچ اور مار پیٹ کرنے لگا میں نے منع کیا تو اس نے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کہ اگر تم نے کسی قسم کی کوئی حرکت کی تو میں آپ کو ختم کر دو نگامیرے شوہر نے گھر میں رکھی ہوئی شیو کرنے والے اوزار سے میرے سر کے پورے بال کاٹ دیے میں نے شور شرابہ کیا تو اس نے مجھے طلاق دینے کی دھمکی دی میں خاموش رہی .
آج میر ابھائی عبد الرزاق میرے گھر پر آیا تھا میں نے مذکورہ واقعہ کا بتایا تو میرا بھائی مجھے تھانے لیکر آگیا ، مقدمہ مدعی کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اس حوالےسے ایس ایچ او نصیر تنولی سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ ملزم مذکورہ واقعے کے بعد سے فرار ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے ۔