کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کالونی میں لین دین کے تنازع پر بااثر افراد نے شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے نوٹس لے لیا،جس پر ماڈل کالونی پولیس نے شہری پر تشدد کرنے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 2 ملزمان وسیم اور مبشر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ملزمان نے نوید کو جسمانی تشدد کا نشانہ بناکر ویڈیو بھی وائرل کردی۔واقعہ گاڑی کرائے پر لینے کے بعد وقت پر واپس نہ کرنے پر پیش آیا،جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔