مہنگائی پرقابو پانے میں ناکامی ، ایرانی پارلیمنٹ نے وزیرکو فارغ کردیا

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران میں بڑھتی مہنگائی پر قابو نہ پانے پر وزیرصنعت و تجارت کو عہدے سے برطرف کردیا

پاکستان کی طرح ایران میں بھی لوگ مہنگائی سےپریشان ہیں ۔جس پر ہاں کی پارلیمنٹ نے وزیرصنعت کو فارغ کردیا ہے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں 272 کے ایوان میں سے 162 اراکین نے وزیر صنعت و تجارت رضا فاطمی امین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ووٹ دیا۔

اراکین کا کہنا تھا کہ وزیر صنعت و تجارت رضا فاطمی امین آسمان کو چھوتی ہوئی گاڑیوں کی قیمتوں اور صنعتی پیداوار کی لاگت میں اضافے کو روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔