بھارت سے زیادہ دبئی میں خود کو محفوظ سمجھتا ہوں،سلمان خان

ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک)بالی ووڈ  سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ بھارت میں قتل کی دھمکیاں ملنے باعث یو اے ای میں خود کو محفوظ خیال کرتے ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں سلمان خان  کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ہونا، غیر محفوظ رہنے سے بہتر ہے اور قتل کی دھمکیوں کے بعد اب ان کیلئے ممکن نہیں رہا کہ وہ بائیک چلائیں یا اکیلے سفر کریں۔

یو اے ای میں اپنی سیکورٹی کے حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ جب وہ دبئی میں ہوتے ہیں تو انہیں کسی چیز کا ڈر یا خوف نہیں ہوتااور وہ خود کو مکمل طور پر محفوظ سمجھتے ہیں۔

اداکار کو عید کے بعد اپنے گارڈز کے ساتھ دبئی مال میں دیکھا گیا تھا جہاں وہ اطمینان کے ساتھ واک کر رہے تھے۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ انڈیا کے اندر مسئلہ پیدا ہوتا ہے،