سعودی عرب(اُمت نیوز) سعودی عرب طائف اور الباحہ گورنریوں کوملانے والی شاہراہ عام پر المناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ طائف گورنری اور الباحہ علاقے کو ملانے والی سڑک پر پیش آیا ہے۔ حادثہ دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
حادثے میں والدین اور دیگر 3 بہن بھائیوں کو تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا۔
۔دوسری گاڑی کا ڈرائیور جس کی عمر ساٹھ سال کے لگ بھگ ہے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے میں ایک چار سالہ بچی معجزانہ طورپر مکمل طورپر محفوظ رہی۔
فوت ہونے والے بھائیوں میں سب سے بڑے کی عمر سترہ سال اور سب سے چھوٹے کی اڑہائی سال بتائی جاتی ہے۔ ان کی شناخت ریم، سالم، محمد ، سعود یحییٰ اور حمدان کےناموں سے کی گئی ہے۔ ۔