کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ سپرہائی وے اشرف گوٹھ لیاری ندی کے قریب پانی کے جوہڑ میں نوعمر لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش نکال کر اہلخانہ کے حوالے کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے اشرف گوٹھ کے قریب لیاری ندی میں گر کر 14سالہ فرحان جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ایمبولنس میں عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی، اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پر متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے نکلوا کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی،متوفی فرحان اسی علاقے کا رہائشی تھا اور پانی کے جوہڑ میں دیگر دوستوں کے ہمراہ نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا جبکہ دیگر کو بچالیا گیا، ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا اپنے ہمراہ لے گئے۔