فائرنگ انجینئیرنگ یونیورسٹی کے قریب کی گئی، فائل فوٹو
فائرنگ انجینئیرنگ یونیورسٹی کے قریب کی گئی، فائل فوٹو

کراچی : تیسری شادی سے روکنے پر باپ نے بیٹا مار ڈالا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف ٹاون میں تیسری شادی سے روکنے پر باپ نے جواں بیٹے کو گولی مارکر قتل کردیا۔شادی کے معاملے پر گھر میں جھگڑا ہوا تھا۔اہلخانہ واقعے کو اتفاقیہ قراردے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 17 بی زکریا چوک کے قریب فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا، جسے جناح اسپتال پہنچایا گیا. نوجوان کی شناخت 23 سالہ شیر خان ولد اسماعیل خان کے نام سے کی گئی، جسے سینے ، پیٹ اور ہاتھ پر گولیاں لگی تھیں اور وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا۔ایس ایچ او مٹھل نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ شیر خان کا کسی بات پر باپ اور بھائی سے جھگڑا ہوا تھا۔

اس دوران اتفاقی طور پستول سے گولی چل گئی جو اسے لگی،تاہم پولیس ذرائع نے بتایا کہ شیرخان کا والد تیسری شادی کرنا چاہتا تھا اور وہ والد کو منع کررہا تھا۔اس تنازع پر باپ اور بیٹے کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

اس دوران اسماعیل نے فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل کردیا اور موقع سے پراسرار طور لاپتہ ہے،جبکہ اہلخانہ واقعے کا اتفاقی قرار دے کر اسماعیل کو بچانے کے لئے سرگرم ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔