نسوار رکھنے والے عازمین حج کو سعودی حکام کا انتباہ

جدہ (نیٹ نیوز) سعودی حکام نے خبردارکردیا ہے کہ عازمین حج کے پاس نسوارنکلی توانتہائی سخت سزا دی جائے گی ۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے ائیرپورٹس پر وارننگ کے پوسٹرز لگوا دیے ہیں۔یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرچکے ہیں۔

علاوہ ازیں سعودی وزارت صحت نے اپیل کی ہے کہ عازمین حج تمام لازمی حفاظتی ٹیکے لگوائیں،حج پرمٹ 15 شوال سے جاری ہوں گے،اجازت نامے کیلئے حفاظتی ٹیکےاور ویکسینیشن مکمل کرنا بنیادی شرط ہے،حفاظتی ویکسین حج موسم شروع ہونے سے 10 دن پہلے لگوانا لازمی ہے۔