کراچی میں کل سے گرمی شدت میں اضافے کی پیش گوئی

کراچی(امت نیوز)محکمہ موسمیات نے کل (جمعے) سے کراچی میں گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کردی، پارہ 37 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران کراچی کا موسم گرم   رہنے کا امکان ہے، جمعہ سے شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈتک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا مظلع صاف رہا اور درجہ حرارت 34.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، دن کے وقت مغربی سمت کی ہوائیں چلیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا پھیلاؤ مشرقی بلوچستان پراب بھی برقرارہے، اس کے زیراثرآج جامشورو، دادو، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، گھوٹکی، سکھر، کشمور، شکارپور میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔